بے پروں کی تتلی
یہ جھاڑن کی مٹی سے
میں گر رہی ہوں
یہ پنکھے کی گھو ں گھوں میں
میں گھومتی ہوں
یہ سالن کی خوش بو پہ
میں جھومتی ہوں
میں بیلن سے چکلے پہ
بیلی گئی ہوں
توے پر پڑی ہوں
ابھی جل رہی ہوں
یہ ککر کی سیٹی میں
میں چیختی ہوں
کسی دیگچی میں پڑی گل رہی ہوں
مگر جی رہی ہوں
مسلسل مسلسل

Post a Comment