اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس آج سہ پہر ہوگا، جس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قومی سلامتی امور سمیت خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پر مشاورت ہو گی اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی تھی ، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔
اس سے قبل وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ زو دنیا میں بڑی تیزی سےصورتحال بدل رہی ہے پاکستان پر بھی دنیاکی تیزی سے بدلتی صورتحال کے اثرات پڑ رہے ہیں۔

Post a Comment