جگنو انٹر نیشنل اور لاہور چیمبر آف کامرس کے ادارے ''ADRET''لیبارڈ کے زیرِ اہتمام صائمہ اشرف کے انگریزی ناول
کی تقریبِ اجراء کاانعقادکیا گیا۔
تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔
پہلی نشست میں کتاب کا اجراء کیا گیا جس کی صدارت سوشل اایکٹیوسٹ بشری ٰ اعتزاز احسن نے کی۔
مہمانِ خصوصی صاحبِ کتاب صائمہ اشرف اورمہمانِ اعزازایم این اے (مسلم لیگ ن)شائستہ پرویز ملک تھیں۔
وسری نشست کی صدارت ڈائریکٹر" اخوت '' ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کی۔مہمانِ اعزاز اشرف جاوید تھے۔ مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا گیا اور انہں پھول پیش کئے گئے۔
دونوں نشستوں کی نقابت ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم،دانشور، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل، ایم زیڈ کنول اور ممتاز ماہرِ
تعلیم اور سماجی کارکن عابدہ خاورنے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔
تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت لیبارڈ سے وابستہ حافظ عبدالواجد کو حا صل ہوئی۔
بعد ازاں پروفیسر نذر بھنڈرنے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ شگفتہ غزل ہاشمی، فردوس نقوی، مقصود چغتائی، عابد قیوم، ڈاکٹر اظہار الحق، اشرف جاوید، شائستہ پرویز ملک اوربشریٰ اعتزازنے اظہارِ خیال کیا۔ننھی تقویٰ جو وہیل چیئر پر تھی اور خاص طور پرگوجرانوالہ سے تشریف لائی تھی، نے بہت خوبصورت گفتگو کی۔ مہمانانِ گرامی نے جگنو انٹر نیشنل اور لیبارڈ کی ان کاوشوں کو سراہا۔ اس ضمن میں ایم زیڈ کنول (چیف ایگزیکٹو، جگنو انٹرنیشنل) اور عابد قیوم(کمیونیکیشن اینڈ ریسورس موبیلائزیشن ایگزیکٹو لیبار ڈ) کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ تقریب میں محمد اقبال کمبوہ، زینب زریں، گلشن عزیز،ڈاکٹر محمد فخرِ عالم، محمد امین، نغمانہ جاوید،تسنیم کوثر،ڈاکٹر ایم ابرار،رئیس احمدکے علاوہ شاعروں، ادیبوں، ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔لیبارڈ اور، ڈریم کی ٹیم نے
خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
ایک تبصرہ شائع کریں