چکوال سے جگنو انٹرنیشنل کے ممبر احسان الٰہی احسان  کی لاہور آمدکے موقع پرایک تقریب پذیرائی اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ایم زیڈ کنول،چیف ایگزیکٹو نے حسبِ سابق نقابت کے فرائض  ادا کئے۔کرسیئ صدارت پر اردوو پنجابی کی مایہ ناز شاعرہ، ادیبہ محترمہ شگفتہ غزل ہاشمی رونق افروز تھیں۔ جبکہ مہمانِ خصوصی اکادمی ادبیات کے روحِ رواں محمد جمیل تھے اور مہمانِ اعزاز عین تمبولوی تھے۔
 احسان الٰہی احسان سے ان کا ڈھیروں کلام سنا گیا۔ بعد ازاں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ ایم زیڈ کنول (میزبان) شگفتہ غزل ہاشمی (صدر) محمد جمیل (مہمان ِخصوصی) عین تمبولوی (مہمانِ اعزاز) کے علاوہ ممتاز راشد لاہوری، پروفیسر نذر بھنڈر، مظہر جعفری،ڈاکٹر فاخرہ شجاع،  صبا ممتاز بانو، محمد لطیف کھوکھر، انیس احمد، سید فراست بخاری،شیراز انجم، شفیق عطاری، مدیحہ شوق، مہ جبیں ملک، کامران نذیر،پروین وفا ہاشمی، میاں صلاح الدین، علی رضا رضی اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرما دیا۔

Post a Comment