لطافت علی صدیقی
ایڈیٹر کینیڈ ین ایشین نیوز، کینیڈا
اسلام آباد اور لاہور میں ہر گھنٹہ ڈرامائی سیاسی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
گزشتہ چند گھنٹوں میں ہونے والی چند اہم پیش رفتوں اور واقعات کی فہرست یہ ہے۔
اخباری رپورٹس کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’’وزیراعظم کے پاس مستعفی ہونے کے لیے 24 گھنٹے ہیں۔
علیم خان نے پاکستان کے سیاسی مرکز لاہور میں سیاسی دھماکہ کر دیا۔ انہوں نے اپنے گروپ کو جہانگیر ترین گروپ میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔
ترین جلد سے جلد اسلام آباد واپس آنے کے لیے اپنا لندن کا دورہ مختصر کر رہے ہیں۔
آج صبح وزیر اعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے کہا کہ وہ ناراض اراکین کو پارٹی میں واپس لائیں۔ – جہانگیر، علیم خان گروپس کے ارکان وزیراعظم سے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کو برطرف کرنے کا کہہ رہے ہیں
۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے گیند واپس وزیراعظم کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔
خورشید شاہ نے اشارہ دیا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہونے پر پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
پی پی ایل فائنل کا آخری اوور کرنے کے لیے اب گیند کپتان عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

Post a Comment