جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتما م آمدِماہِ صیام کے سلسلے میں اور برائے ایصالِ ثواب راؤ قاسم علی شہزاد(جگنو)شہرِ اقبال کے  شعراء کے اعزاز میں مشاعرہ کا اہتمام، الحمرا ادبی بیٹھک، لاہور میں کیا گیا۔
جس کی صدارت ایوب صابر نے کی۔
نظامت چیف ایگزیکٹو تنظیم معروف شاعرہ و ادیبہ،ایم زیڈ کنول اور معروف شاعر بابر ہاشمی نے کی۔ 
مہمانِ خصوصی پروفیسر سید عدیدتھے عبید اللہ توحیدی اورصبا ممتاز بانو مہمانِ اعزاز تھے جبکہ پشاور سے معروف ادبی شخصیت عزیز اعجاز نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شمولیت فرمائی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت ِ رسولِ مقبولﷺ پیش کی۔
ایم زیڈ کنول، بابر ہاشمی، ایوب صابر، سید عدید، صبا ممتاز بانو،عدل منہاس لاہوری،پروفیسر نذر بھنڈر،اعجاز فیروز اعجاز،اعجاز اللہ ناز،شگفتہ غزل ہاشمی، عبدالمجید چٹھہ، نوید مرزا،شیراز انجم، ڈاکٹر فاخرہ شجاع، ظل ہما نقوی،حسن شجاع،حمید راز،سید ضیا حسین،کامران نذیر، فوزیہ اعوان،جواد راسخ،عالیہ بخاری،مظہر جعفری،زاہد چاند،فریاد علی اعوان،ڈاکٹر اشرف سکھیرا، طاہر بن شہزاد اوردیگر نے خوبصورت کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر کنول فیروز، سیدعارف نوناری، آفتاب خان، ریاض جسٹس،فرح رضوی، اوردیگر نے شرکت کی۔مقصود چغتائی نے  بہت پر مغزاستقبالیہ رپورٹ پیش کی۔ احباب نے اس روح پرور محفل کے کامیاب انعقاد پر جگنو انٹرنیشنل کی انتظامیہ اور خصوصا   " تنظیم کی سربراہ ایم زیڈکنول کو مبارکباد دی۔ عزیز اعجاز نے کہا ایم زیڈ کنول بے لوث ملکی و بین الاقوامی سطح پر سفیرِ ادب کی حیثیت سے خدمات ادا کر رہی ہیں جو بلا شبہ ستائش کی مستحق ہیں۔ بابر ہاشمی نے نقابت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم زیڈ کنول کی شخصیت اور فن پر نہایت عمدہ مقالہ پیش کیا اور ان کے حالیہ منصہ شہود پر آنے والے شہرہ آفاق دو شعری مجموعوں کا جمالیاتی جائزہ لیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔مقصود چغتائی، صبا ممتاز بانو نے بھی ایم زیڈ کنول کی ادبی و انتظامی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کی۔ ڈاکٹر فاخرہ شجاع نے بہت خوبصورت نظم ایم زیڈ کنول کی نذرکی۔ معروف گلو کار محمد سہیل احمد(لال دوپٹہ فیم) نے ایم زیڈ کنول کی خوبصورت غزل کوگا کر اپنی گلوکاری کا جادو جگایا

Post a Comment