لاہور لٹریری فورم کے زیر اہتمام زاہد سعید زاہد اور محترمہ فرحت زاہد نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تشریف لائے بہت عمدہ شاعر اور افسانہ نگار منیر احمد فردوس  کے افسانوی مجموعہ " کینوس پر چھینٹے" کی تعارفی تقریب کا انعقاد  آفس سٹار ڈریمز گلوبل اینٹرٹینمنٹ سروسز میں کیا۔ اس بے حد عمدہ تقریب کی نظامت  مزاح نگار جناب گلِ نوخیز اختر نے اس خوبصورتی سے کیا کہ ابھی تک اُن کے فی البدیہہ جملے دماغ میں گھوم رہے ہیں۔ تقریب کی صدارت محترمہ فرحت پروین نے کی-
اظہارِ خیال کرنے والوں میں نامور ڈرامہ نگار، فصیح باری خان، شبہ طراز، فرحت زاہد، امیر حسین جعفری، بلقیس ریاض ،نیلم احمد بشیر، وسیم عباس، شازیہ مفتی اورتوقیر احمد شریفی شامل تھے۔ دیگر مہمانان میں جناب سجاد بلوچ، محترمہ عنبرین صلاح الدین ، محترمہ بینا گوئندی اور جناب شاہد رضا شامل تھے۔ 
منیر احمد فردوس  نے دورانِ گفتگو اپنی ادبی سفر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے لکھنے کی ابتدا کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اپنا ایک افسانی کالی شلوار والی بھی سنایا۔ محترمہ فرحت پروین نے صدارتی خطبے میں منیر احمد فردوس کے افسانوں کو سراہا اور ان کی کتاب پر روشنی ڈالی۔ 
تقریب کے اختتام پر  قاسم یوسف اور باسط نے ترنم کے ساتھ غزلیں گا کر خوب داد سمیٹی ، فرحت آپی اور زاہد بھائی نے مہمانوں کے لیےپرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کر رکھا تھا ، ڈنر کے بعد  ایک غیر رسمی نشست جمی جس میں زاہد سعید زاہد نے شاعری سنا کر خوب داد سمیٹی ان کے بعد  سجاد بلوچ ، منیر احمد فردوس اور  نیلم احمد بشیر نے سُر چھیڑے اور ترنم سے غزلیں سنا کو خوب واہ واہ سمیٹی، بلاشبہ یہ ایک بہت عمدہ و یادگار شام تھی ۔

Post a Comment