مدتوں بعد ملا ان کا اشارہ ہم کو
مدتوں بعد ہمیں آنکھ ملانی آئی
مدتوں بعد ہمیں ملنے چلے آئے وہ 
مدتوں بعد ہمیں سانس چرانی آئی
مدتوں بعد بھی تھی چشم غزالاں اُنکی
مدتوں بعد ہمیں یاد جوانی آئی

مدتوں بعد پشیماں ہوئےاُنکی خاطر
مدتوں بعدہمیں شام منانی آئی
مدتوں بعد وہ بھولا سا چمن یاد آیا
مدتوں بعدہمیں خوشبو چرانی آئی
مدتوں بعد اُنہیں خواب میں ملتے دیکھا
مدتوں بعد ہمیں عید منانی آئی
مدتوں بعد ہمیں اس نے پکارا ممتاز !
مدتوں بعد ہمیں بات سنانی آئی

Post a Comment