نعت لکھنے کے لئے جونہی لکھا بسم اللہ
بڑھ کے جبریل نے فورا"ہی کہا بسم اللہ
نعت لکھنے کے لیے پہلے دعا مانگتے ہیں 
اور پڑھتے ہیں سدا قبل دعا، بسم اللہ
میں نے کاغذ پہ کیا سورہ یاسین کو دم 
اور خامے سے کہا، صل علی ، بسم اللہ


دین اسلام کی نصرت کا جہاں آیا سوال 
ایک ہی گھر ہے کہا جس نے سدا بسم اللہ
مجھ میں طاقت یہ کہاں نعت پیمبر لکھتا
یہ فقیروں پہ ہے آقا کی عطا ، بسم اللہ
آنکھ ہے روضے کی جالی پہ ، جبیں چوکھٹ پر 
موت اب تجھ کو جو آنا ہے تو آ بسم اللہ
میں نے اک نعت سنانے کی اجازت چاہی 
اور نکیرین نے خوش ہوکے کہا ! بسم اللہ

Post a Comment