جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام نوا سہِ رسولﷺ امام عالی مقام ؑ شہیدِ کربلا سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے  مجلسِ مسالمہ انعقاد پذیر ہوئی۔
جس کی نقابت بھی چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔
صدارت اعتبار ساجد نے کی۔ مہمانِ خصوصی حسنین بخاری اورمہمانِ اعزازطاہر ناصر علی اور مجید سالک (وہاڑی)تھے۔ 


اس روحانی فیوض و برکات سے آراستہ تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا،  بعد ازاں نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی جس کی سعادت پروفیسر نذر بھنڈر کا نصیب بنی۔مقصود چغتائی نے  تعارفی کلمات ادا کئے۔ سب سے پہلے ایم زیڈ کنول نے میزبان کی حیثیت سے سلام
بحضورشہیدِ کربلا پیش کیا۔ 

درودو سلام کی صداؤں نے روحانی سماں باندھ دیا۔ 
انہی متبرک لمحات میں افضل پارس،  اعجاز اللہ ناز،  شگفتہ غزل ہاشمی،  ڈاکٹر دانش عزیز، خالد نصر،  اسلم جاوید ہاشمی،مظہر جعفری، شوکت علی مغل، اشفاق فلک،سرور خاں نقشبندی، کامران نذیر، کنول بہزاد،ڈاکٹر فاخرہ شجاع، وکٹوریہ پیٹرک،عین تمبولوی،میاں صلاح الدین،شیریں گل رانا،طاہر بن شہزاد،مہ جبیں ملک، مدیحہ شوق اور دیگر نے امام مظلوم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔ 

مہمانانِ گرامی نے جگنو انٹر نیشنل کی فروغ، ادب کے ضمن میں کاوشوں کو سراہا۔ اس ضمن میں ایم زیڈ کنول (چیف ایگزیکٹو، جگنو انٹرنیشنل) کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ 
تقریب میں ڈاکٹر کنول فیروز، فردوس نقوی،میجر شہزاد،نگہت اکرم،فریاد علی اعوان،شاہ مراد بلوچ،ربیعہ بتول،علی رضا،انیلا منیر،شہباز یادش،زبیر عزیز خواجہ اور غلام شبیر اسدکے علاوہ شاعروں، ادیبوں، ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و
سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


Post a Comment