سیوا آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام  نامور شاعر جناب خالد سجاد احمد کے نئے شعری مجموعے ’’ترا آئینہ ہوں میں ‘‘کی تقریبِ پذیرائی کا اہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت سینئر شاعر نذیر قیصر صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی جناب عباس تابش اور راشدہ ماہین ملک تھے،نظامت کے فرائض عرفان صادق نے سر انجام دئیے، 
تقریب کے پہلے حصہ میں محترمہ فرحت زاہد، جناب محمد ظہیر بدر(ان کا مضمون عرفان صادق نے پڑھا) ، ڈاکٹرغافر شہزاد ،ڈاکٹرضیاءالحسن، جناب حسین مجروح ، جناب عباس تابش اورجناب نذیر قیصر نےمحترم خالد سجاد احمد کے فن اور شخصیت پر روشی ڈالی اور کتاب کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا۔ خالد سجاد احمد نے اپنے ادبی سفر کے بارے میں بتایا اور اپنا کلام اور خوب داد سمیٹی ۔ 
تقریب کے دوسرے حصہ میں محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور شعراءنے اپنا کلام سنایا ، شعراء میں ثمینہ سید، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، کائنات احمد، عینی راز، ثانیہ شیخ، خالد خواجہ، تجدید قیصر، فاروق احمد، منور امتیاز احمد، صائمہ آفتاب ، رابعہ رحمان، رحمان فارس ، وسیم عباس، سید عابد بخاری، ریاض شاہد، شوکت فہمی، شاہد رضا،زاہد سعید زاہد، ڈاکٹر ضیاالحسن ، نائلہ انجم، فاخرہ انجم ، ڈاکٹر غافر شہزاد ، حمیدہ شاہین اور فرحت زاہد شامل تھے

Post a Comment