مجھے وہ گنگنانا چاہتی ھے
ہر اک موسم سہانا چاہتی ھے
ہمیشہ مسکرانا چاہتی ھے
وہ اپنا غم چھپانا چاہتی ھے
محبت آزمانا چاہتی ھے
مجھے اپنا بنانا چاہتی ھے
وہ خود کو بھول جانا چاہتی ھے
سر۔ محفل وہ میرے شعر پڑھ کر
میرے دل میں ٹھکانا چاہتی ھے
حقیقت لکھ رہا ھوں اور دنیا
نہ جانے کیوں فسانا چاہتی ھے
نہ جانے کس لئے ھے بدگماں وہ
طبیعت جس پہ آنا چاہتی ھے
یہ دنیا بھی عجب دنیا ھے وامق
نئی دنیا بسانا چاہتی ھے

وقار نسیم وامق

Post a Comment