جو اپنے ہونے سے بے خبر ہے

وہ اپنے ہونے کا کیا جواز اپنے ساتھ لائے؟

جسے نگاہوں

کی تیرگی نے

خلا کی اندھی، سیاہ، تاریک

کالی گھاٹی

میں جھونک ڈالا۔۔۔

خلا کی اندھی، مہیب گھاٹی۔۔۔

کہ جس کے اندر کی روشنی بھی

پلٹ کے

اس کے سیاہ مرکز کو لوٹ جائے۔

جو اپنے ہونے سے بے خبر ہے

وہ اپنےاندر

کی اس فراواں

مہیب گھاٹی

کے کل تجاذب سے بچ نکل کر

وہ کیسے فردا کے راز لائے؟؟؟

وحیداخترواحد

Post a Comment