حلقہ ء دل زدگاں اور بڑھاؤ ..!! آؤ ..!!
ہم تو کہتے ہیں کہ ہاں ..!! عشق کماؤ ! آؤ ..!

ہم نہیں بار - محبت کے سزاوار تو پھر ..!!
صاحبو ..!! طنز نہ فرماؤ ..! اٹھاؤ..!! آؤ ..!!

ہم نہیں روکتے رستا کسی نو وحشی کا ..!!
دشت جاگیر نہیں قیس کی ،آؤ آؤ ..!!!!

ہم بہ فیضان - بزرگان - جنوں ہیں روشن ..!!
تمہیں ہونا ہے تو لو ہم سے لگاؤ ..!! آؤ ..!!

ہم نے چھوڑا تھا ،نہ چھوڑیں گے کبھی مذہب - عشق ...!!
واعظو..!! جو بھی سنانا ہے سناؤ ..!! آؤ ..!!

علی زریون...!!

2 تبصرے

  1. شفیق خلش

    زیست مُشکل ہے بہت غم کی مِلاوٹ کے بغیر
    آ ہی جاتے ہیں کسی طور یہ آ ہٹ کے بغیر

    شب رہیں جن سے شبِ وصل، لگاوٹ کے بغیر
    چہرے دیکھیں ہیں کبھی اُن کے سجاوٹ کے بغیر

    بے بسی رات کی چہروں سے جھلکتی ہے صبح
    دن کے آلام اٹھاتے ہیں تراوٹ کے بغیر

    رُوح تک جسم کے دردوں کی کسک جاتی ہے
    کام دُنیا میں کوئی ہے بھی، تھکاوٹ کے بغیر

    وہ، جو مجبوُریِ حالات سے بِک جاتے ہیں !
    گھر پُہنچتے ہیں تو سہمے ہُوئے، آہٹ کے بغیر

    اے خُدا ! مایہ و زر اُن پہ فراواں کردے
    ناؤ بہتی نہیں جن کی بھی رُکاوٹ کے بغیر

    اِک نظر اُن پہ بھی شفقت کی، مِرے ربِ کریم
    دانہ جن کو نہ میسّر ہو بناوٹ کے بغیر

    شفیق خلش​

    جواب دیںحذف کریں
  2. وہ، جو مجبوُریِ حالات سے بِک جاتے ہیں
    گھر پُہنچتے ہیں تو سہمے ہُوئے، آہٹ کے بغیر

    truly said .

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں