جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام عید ملن مشاعرے کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک لاہورمیں کیا گیا۔
 جس کی صدارت پروفیسرمحمد عباس مرزا نے کی۔نظامت   معروف شاعرہ و ادیبہ،ایم زیڈکنولؔ
نے کی۔ 
مہمانِ خصوصی سعودی عرب  سے تشریف لائے ہوئے حلقہ ء فکر و فن، سعودی عرب کے رکن منصور  چوہدری تھے۔
 مہمانِ اعزاز افضل  پارس اور محبوب چوہدری تھے۔


تقریب کا آغاز رب جلیل کے پاک  اور بابرکت نام سے کیا گیا۔ جبکہ تلاوت ِ کلام پاک اور نعت ِ رسولِ مقبولﷺ  کی سعادت  زین علی ثاقبی کے حصے آئی۔ مقصود چغتائی نے حرفِ آغاز کرتے ہوئے جگنو انٹرنیشنل کا بھرپور تعارف نذرِ سامعین کیا۔ایم زیڈ کنول،شگفتہ غزل ہاشمی،پروفیسر محمد عباس مرزا، منصور چوہدری (سودی عرب)،افضل پارس، عدل منہاس لاہوری،کامران نذیر،عالیہ بخاری،ڈاکٹر عاصم بخاری، عین تمبولوی،ممتاز راشد لاہوری،ڈاکٹر عمران دانش،علی صدف، مظہر حسین جعفری، شہزاد تابش، شیراز انجم،اکرم فریدی،ضیا حسین،مہ جبیں ملک،زبیدہ حیدر زیبی، اعجاز فیروز اعجاز،زبیر خواجہ،وقاص حسن،عمران جاذب  اور دیگرشعراء کرام نے خوبصورت کلام پیش کرکے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں شاعروں، ادیبوں، طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے بھر پورشرکت کی جن میں راجہ ریاض،میاں صلاح الدین (ایڈووکیٹ)ڈاکٹر عبدالستار چوہدری،احمد اخلاق،وسیم حسن، ایوب کھوکھر،سید عثمان، اوردیگر شامل تھے۔ پروگرام کی نظامت  ایم زیڈ کنول نے اپنے مخصوص خوبصورت انداز میں کی۔ آخر میں عید ملن کی رعایت سے کیک کاٹا گیا۔ ایم زیڈ کنول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کی روایت نبھاتے ہوئے اس یادگار تقریب کی برخاستگی کا اعلان کیا

Post a Comment