ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ، دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان سے شائع ہو گیا ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے
اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV


جمعرات، 25 فروری، 2016

چھوٹے سے اک کمرے میں ۔۔ علی اصغر عباس

علی اصغر عباس
چھوٹے سے اک کمرے میں
موسم کی تبدیلی
کیسے طور دکھاتی ہے
سرد ہوائیں
برف کا لمس چرا کے
شہروں کا رخ کرتی ہیں
گرد اڑاتی،دھواں پیتی
سانسوں میں جم جاتی ہیں


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوٹے سے اک کمرے میں
چارپائی پہ بوڑھا ہے
یا
وقت ضعیفی اوڑھے لیٹا
تنہائی کی سرحد کھینچے
یاد کا چلّہ کاٹ رہا ہے
دروازہ بھی 
دستک کا امکان دبائے چپکا ہے
اجل سندیسہ
روشن دان میں
چڑیا کے انڈوں پر بیٹھا اونگھ رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں