ادبی تنظیم ادب سرائے انٹرنیشنل کا ماہانہ مشاعرہ منفعت عباس رضوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،مہمانِ خاص زاہد شمسی جبکہ مہمانِ اعزاز ڈاکٹرٖفخر عباس تھے۔
اس ماہانہ مشاعرے میں فرہاد ترابی،فراست بخاری،فاطمہ رضوی،احسان حسن ساحر اوردیگر موجود شعرا نے اپنے 
کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اس مشاعرے کی تقریب میںحال ہی میں دنیا سے رخصت ہو جانے والے ادبا،نسرین انجم بھٹی،انتظار حسین،عارف منصور اور ندا فاضلی اور دیگر ادبا جو انہی دنوں اس دنیا سے رخصت ہو گئے،کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
ادب سرائے انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل سفینہ سلیم چوہدری کی ناسازیِ طبع کی بنا پرمیزبانی کے فرائض تنظیم کی چیئر پرسن ڈاکٹر شہناز مزمل نے منتظم اور 

میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے
۔

Post a Comment