ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ، دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان سے شائع ہو گیا ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے
اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV


بدھ، 30 دسمبر، 2015

فصل ہار، لالہ و گل، ابر وبرشگال ۔۔ انجم عثمان

انجم عثمان
جاں سوز تھا وہ عشقِ طرح دار! الوداع 
اے درد الوداع مرے! اے یار الوداع.
وارفتگی متاع_جنوں تھی کبھی مجھے 
دیوانگی مری! تجھے سو بار الوداع
عشرت گہہ_نگاہ تھا جلوہ ندیم کا 
باز آےء ہم! مشیعت_غمخوار الوداع
تُو تھا سخن وری کے لئے میرا انتخاب 
اے طالع_سخن! تجھے بسیار الوداع
جاں سوختہ رہے طلب_راہ و رسم میں 
سوز_دروں بصورتِ انگار! الوداع
فصل ہار، لالہ و گل، ابر وبرشگال 
راس آےء ہم کو، نرگس_بیمار! الوداع
ہم خاکسار، خاک نشیں، خاکیاں نہاد! 
ہفت آسماں نشیں مرے دلدار! الوداع
کچھ خواب منتظر ہیں ترے چشم_خوابناک 
اختر شمار دیدہء بیدار! الوداع
عشاق منتظر ہیں مرے، بہر_التفات 
ہوں منحرف، نصیحت_ابرار! الوداع
اک آرزو تھی حسرت و رنج ومحن سمان
اک عشق تھا کہ در پےء آزار! الوداع
اردو غزل سنائیے انجم، چنانچہ اب 
خامہ براےء کشور_افکار! الوداع

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں