فرحت پروین ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
پانچ  جون خالد احمد کا جنم دن ہے،ماہنامہ بیاض  کے منتظمین نے اپنے بانی مدیر کی 72ویں سالگرہ کا اہتمام الحمرا ہال میں کیا جہاں محبانِ خالد احمد کی ایک کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر 2014کی بہترین کتابوں پر خالد احمد ایوارڈ تقسیم کئے گئے جبکہ ادب کی خدمت کے لئےلائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔فرحت پروین کو ان کے افسانوں کے مجموعے "بزم ِ شیشہ گراں " اور شاھد 
شاہد ماکلی ایوارڈ لیتےہوئے

ماکلی کو ان کے شعری مجموعے "تناظر" پر "بیاض" کی جانب سے خالد احمد ایوارڈز جبکہ جناب ِ عطا الحق قاسمی کو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ادبستان  فرحت پروین ،شاید ماکلی اور جناب عطاالحق قاسمی کو ایوارڈ دئیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مباکبادپیش کرتا ہے۔ ، 
عطاالحق قاسمی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

بیاض کی  انعامات کی تقسیم کے لئے منعقدہ اس بہت خوبصورت تقریب کی صدارت محترمہ ڈاکٹر ناہید قاسمی نے کی جبکہ مہمانان ِ خصوصی جناب ِ خورشید رضوی ، جناب ِ نجیب احمد اور جناب ِ امجد اسلام امجد تھے 
فرحت پروین اور شاھد ماکلی کے لئے بیاض کی طرف سے ایوارڈ کے ساتھ پچاس ، پچاس ھزار روپے اور قاسمی صاحب کے لئے 75 ھزار روپے کے چیک بھی پیش کئے گئے۔

تقریب میں جناب عطاالحق قاسمی،ڈاکٹر خورشید رضوی،نجیب احمد اور امجد اسلام امجد کی موجودگی میں ڈاکٹر ناہید قاسمی اور خالد احمد کے صاحبزادے جاہد احمد نے خالد احمد کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

Post a Comment