سعود عثمانی نے لاہور تشریف لائے ہوئے مہمانوں جناب قاضی حبیب الرحمٰن صاحب (عارف والا) ، سعید خان اور نوشی 

گیلانی (آسٹریلیا ) سے دوستوں کی ملاقات کا اہتمام کیا ۔ لاہور جم خانہ کلب میں منعقدہ اس یادگار محفل میں مہمانوں سے 

مکالمے کا موقع ملا اور محفل کے اختتام پر ان سے شاعری سنی گئی ۔

قاضی حبیب الرحمٰن باوقار علمی شخصیت ہیں جو شاعری مین ایک نہایت معتبر مقام پر فائز ہیں ، ان کے استادانہ کلام سے محفل مستفید ہوئی ۔ سعید خان اور نوشی نے آسٹریلیا اور سنگا پور میں ادبی صورت حال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔

سعید اور نوشی سے ان کی شاعری سنی گئی ۔ تقریب میں لاہور کے نامور اہل قلم نے شرکت کی جن میں خالد شریف ۔ حسین مجروح۔سلمٰی اعوان ۔ سیما پیروز ۔ پیروز بخت قاضی ۔شاہد علی خان ۔ڈاکٹر غفور شاہ قاسم ۔ عباس تابش ۔ اعجاز رضوی ۔ رخشندہ نوید ۔ حمیدہ شاہین ۔ واجد امیر ۔ غافر شہزاد ۔ جمیل احمد عدیل ۔ ڈاکٹر افتخار ۔ حرا رانا ۔ تہذیب حافی ۔ عثمان ضیا ۔ نوید غازی ۔ وسیم عباس ۔ ہما پرویز ۔ قرت العین حیدر کے نام شامل ہیں

Post a Comment