حمیدہ شاھین
کہتے ہیں ستارے کہ گہن آن  پڑ اتھا.
 کہتے ہیں وہاں چاند اکیلا ہی لڑا تھا
 کہتے ہیں کہ دہلیز پہ سورج نکل آیا
کہتے ہیں کوئی رات سے اس در پہ کھڑا تھا
کہتے ہیں کوئی مؔیر دمکتا ہے ابھی تک
کہتے ہیں انگوٹھی میں نگینہ سا جڑاتھا
کہتے ہیں سدا بات جو کرتا رہا چھوٹی 
کہتے ہیں کہ اس کا بھی یہاں نام بڑا تھا
 کہتے ہیں  کوئی کیسری چوغے میں تھا ملبوس
کہتے ہیں کلائی میں مرے جیسا کڑا تھا
 کہتے ہیں کوئی میرے ترازو میں پڑا ہے
کہتے ہیں وہ کل تک مرے دشمن کا دھڑا تھا

Post a Comment