اورسیز پاکستانی اہل قلم کے اعزاز میں اختر سعیدی ۔راشد نور اورفاضل جمیلی نے پریس کلب کراچی میں ایک عمدہ تقریب کا اہتمام کیا.
ممتاز نقاد ادیب اور شاعرجازب قریشی نے بیرون ملک مقیم نامورپاکستانی ادیبوں اور شاعروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی بیرون ملک اپنے کام احسن طریقے سے انجام دینے کے علاوہ
ادب کی آبیاری بھی کر رہے ہیں ان جانے پہچانے شاعر وں کی ابتداء ہم نے دیکھی ہے یہ یہاں سے خود کو منوا کر وہاں گئے۔اس لئے ہم ان کے نام اور کام سے واقف ہیں یہ لوگ اپنے مشاہدے اور
تجربوںکو نئی تازگی اور توانائی کے ساتھ ہم تک پہنچا رہے ہیں۔پاکستان کے لئے اچھا سوچتے ہیں اور اس کی بہتری کے لئےزرمبادلہ بھیج کر عملی طور پر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں،بیرون ملک رہ
کر ادب کے لئے کام کرنا کوئی آسان عمل نہیں ہے۔مشاعرے سننے کے لئے بھی لوگ گھنٹوں کی ڈرائیو کرکے مشاعروں کو کامیاب بناتے ہیں۔اور ادب دوستی کا ثبوت دیتے ہیں
شکاگو میں مقیم ثروت ضحیٰ نے کہاکہ جب ہم تخلیقی عمل سے گزرتے ہیں تو ہم پاکستان میں ہوتے ہیں۔پاکستانی ہونا ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔صحافی اور شاعر راشد نور نے نظامت کرتے ہوئےفرداَ فرداَ اہل قلم کا تعارف کرایا اور پروگرام کو عمدگی سے آگے بڑھایا۔ تمام مہمانوں کو مہمانان اعزازی قرار دیا گیا۔مہمان خصوصی سعید الظفر نامور شاعر ہیں انھوں نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔باذوق سامعین نےہر اچھے شعر پر دل کھول کر داد دی۔یو ںاختر سعیدی راشد نور اور جمیل فاضلی کی کوششوں سے ایک یادگار ادبی تقریب منعقد ہوئی ۔

Post a Comment