کیا تم بتا سکو گے
کہ یہ
میں اور تم
جو مل کے
مٹی کے کھلونے بنا رہے ہیں،
یہ
کس بارش کی
پہلی پوہار میں
گل کے بہ جائیں گے؛
کیا یہ بھی بتاسکو گے
کہ میں گیلی مٹی سے سنے ھاتھ
کس کس شہر کی
جلتی سڑکوں پر
کن خدائوں کو
دکھاتا پھروں گا

محمد احسن

Post a Comment