حدود - عالم - معلوم سے ورا تُو ہے..!!
بنام - جبر ،صداقت کا معجزہ تُو ہے ..!!

حسین ..!! گلشن - زہرا کے اے گل - نو روز...!!
دیار - صبر کی خوشبو کا سلسلہ تو ہے..!!

تری عطا سے ترا ذکر کر رہے ہیں ہم..!!
براے مدح،یہ الفاظ بھیجھتا تو ہے ..!!

دکھے دلوں کے لئے تیرا نام ،جائے پناہ..!!
بنام - امن ،محبّت کا دائرہ تو ہے ..!!

کمال - سیرت - احمد ،جلال - مرتضوی..!!
کوئی نہیں ہے ،اگر ہے تو با خدا تو ہے ..!!

بہ پیش - سیّد - ابرار،کیا کہیں گے وہ لوگ ..!!
کہ جن کے تیروں سے چھلنی ہوا پڑا تو ہے ..!!

نبی کا ذکر بھی ،گھر بھی،ہے دین بھی قائم..!!
کلام - سورہ - کوثر کا ترجمہ تو ہے ..!!

ترے حضور ،کوئی اشک و لفظ ضاێع نہیں ..!!
کہ حرف و سوز کی نیّت کو جانتا تو ہے..!!

یزید ،پستی - ہر دہر کی ہے سطح - رذیل..!!!
حسین عظمت - ہر دہر کی بنا تو ہے ..!!

بیان - صبر میں ہے لا شریک صبر - حسین ..!!
سو ابتدا بھی فقط تو ہے انتہا تو ہے ...!!

کسی یزید سے ڈرتا نہیں علی زریون..!!
کہ مجھ غلام کی ہمّت کا آسرا تو ہے

علی زریون..!!

Post a Comment