کس محبت میں پڑ گیا میں بھی
تو بھی مجھ کو نہ مل سکا ،میں بھی
عمر کٹتی رہی اور آخر کار
قاش در قاش کٹ گیا میں بھی
رات بھی جاگتی سلگتی رہی
رات بھر جاگتا رہا میں بھی
اک الاءو کے گرد بیٹھے ہوے
راکھ کا ڈھیر ہو گیا میں بھی
داستاں اس طرح سنای گیی
رو پڑا وہ بھی،رو پڑا میں بھی
اپنا پہلا ملال یاد آیا
یاد آیا کہ زندہ تھا میں بھی
سعود عثمانی

Post a Comment