آپ کا نام....؟
راجا۔۔۔ میں راجا ہوں۔۔۔ تم مجھے نہیں جانتے؟
معافی چاہتا ہوں حضور!۔۔۔ میں اس دیس میں اجنبی ہوں۔ گستاخی معاف، لیکن میں نے آپ کا نام پوچھا تھا۔
میں اس دیس کا راجا ہوں۔۔۔۔ راجا۔۔۔ اور یہی میرا نام ہے۔
لیکن حضور آپ تودیکھ بھی نہیں سکتے۔۔۔ اور راج۔۔۔ ؟
راجا صرف راجا ہوتا ہے۔ اس کے لیئے بینا اور نابینا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ بیشک تمہیں میرے چہرے پر کوئی آنکھ نظر نہیں آرہی لیکن میری ایک سو ایک آنکھیں ہیں۔ یہ سب لوگ جو میرے ارد گرد موجود ہیں ان کی آنکھیں میری آنکھیں ہیں اور ان کے کان میرے کان۔
اور ان کے ہاتھ حضور؟
ان کے ہاتھ بھی میرے ہی ہاتھ ہیں۔
لیکن آپ کا راج کن پر چلتا ہے حضور؟
اس دیس کے مخمور عوام کے دلوں پر میں راج کرتا ہوں۔
لیکن یہاں تو کوئی مخمور نہیں ۔۔۔ سب مجبور دکھائی دے رہے ہیں حضور۔ آپ کے گرد جمع ایک سو ایک آنکھوں کے دو سو دو ہاتھوں میں ایک طرف خون سے رنگی تلواریں پکڑی ہوئی ہیں اور دوسری طرف بیگناہ لوگوں کے کٹے ہوئے سرہیں- آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی رعایا آپ سے بہت خوش ہے کہ آپ تک انکی کوئی آواز نہیں پہنچتی- لیکن آپ شاید یہ نہیں جانتے کہ آپ کے دونوں طرف کھڑے آپ کے خاص آدمیوں کی کمر کے ساتھ بندھی ان کی پوٹلیوں میں آپ کی رعایا کی تالو سے کھنچی ہوئی زبانیں بند ہیں۔
زاھد احمد

خوب ھے
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں