فیصل آباد(نمائندہ ادبستان)پاکستانی نژاد کاشف کمال کا پہلا شعری مجموعہ ’’ محبت و ہم ہے شاید‘‘ منظر عام پرآگیا ہے اس حوالہ سے انٹرنیشنل سکول و کالج آف پاکستان کویت میں پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت
رانا اعجاز حسین نے کی جبکہ پرنسپل انٹرنیشنل سکول و کالج کویت کرنل(ر) انجم مسعود مہمان اعزاز اورسفیر پاکستان افتخار عزیز عباس تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کاشف کمال‘ پروفیسر مرزا عبدالقدوس‘اکبرشاہ‘ فیاض چودھری‘ رانا اعجاز‘محترمہ غزالہ بانو‘ محمدارشد بھٹی‘ ندیم مغل ‘ میاں ریحان لطیف سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ تقریب رونمائی کے دوران پروفیسر ریاض احمد قادری، ڈاکٹر ریاض مجید اور معروف شاعر و کالم نگار عطاء الحق قاسمی کے ویڈیو تاثرات بھی پیش کئے گئے۔مقررین نے شاعر کاشف کمال کو کتاب کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی طرف سے ایگزیکٹو و کونسل نے کاشف کمال کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

Post a Comment