جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتما م آمدِماہِ صیام  اور برائے ایصالِ ثواب راؤ قاسم علی شہزاد(جگنو) مشاعرہ کا اہتمام، الحمرا ادبی بیٹھک، لاہور میں کیا گیا۔
جس کی صدارت پروفیسرمحمد عباس مرزا نے کی۔
۔نظامت ایم زیڈکنول نے کی 
مہمانِ خصوصی حکیم سلیم اختر ملک اور مہمانِ محتشم  فوزیہ عباس شاہ(شارجہ) تھیں۔۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رضا جاوید نقشبندی کو حاصل ہوئی۔
بعد ازاں زین علی ثاقبی اور غنا فاطمہ نے نعت ِ رسولِ مقبولﷺ پیش کی۔ 
افضل پارس،اعجاز اللہ ناز، وکٹوریہ پیٹرک،شگفتہ غزل ہاشمی،ڈاکٹر عمران دانش، ندیم شیخ، علی صدف، شیراز انجم،حمید راز،سید ضیا حسین،کامران نذیر، اور دیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اقصیٰ شبیر،مظہر جعفری،میجر خالد نصر،میاں لئیق احمداودیگر نے شرکت کی۔احباب نے اس روح پرور محفل کے کامیاب انعقاد پر جگنو انٹرنیشنل کی انتظامیہ اور خصوصا   " تنظیم کی سربراہ ایم زیڈکنول کو مبارکباد دی۔ پروفیسر محمد عباس مرزا نے کہا لاہور میں آمدِ رمضان کے استقبال کے حوالے سے نعتیہ مشاعرہ کی سب سے پہلی نشست ہے جس کا اعزاز  جگنو انٹر نیشنل کو حاصل ہواہے جس کیلئے   جگنو انٹرنیشنل کی تمام ٹیم خصوصا''ایم زیڈ کنول مبارکباد کی مستحق ہیں۔نامور نعت خواں علی عمران چشتی اوررضا جاویدنقشبندی  نے خصوصی طور پر شرکت فرما ئی اور سرکارِ دوعالمﷺ کے حضورمحبت و عقیدت کے موتی لٹا کر اس با برکت محفل کو مزید نورانی بنا دیا۔ سٹار ایشیا نیوز چینل اور سٹی نیوز نے پروگرام کی کوریج کی۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور رفتگان کی مغفرت کے لئے دعائیں  د عائیں مانگی گئیں۔

Post a Comment