گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ اردو کی طرف سے معروف شاعر اور استاد شعبہ اردو غضنفر عباس سید مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرینس کا انعقاد ہوا۔اس تقریب میں شعبے کے طلبہ واساتذہ نےبھرپور شرکت کی۔پہلے دور کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر اخلاق حسین نے کی جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف اور پرنسپل گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال پروفیسر شہزاد رفیق مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ندیم عباس اشرف نے انجام دئیے۔دوسرے دور میں اسٹیج پر صدر شعبہ اردو پروفیسر ودود طارق نوید تشریف فرماتھے۔ان کے ہم راہ پروفیسر رانا عمر خان اور افتخار شفیع موجود تھے۔اس تعزیتی تقریب میں شرکاء نے مرحوم کی شاعری اور شخصیت پرسیرحاصل گفتگو کی ۔آخر میں ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Post a Comment