جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام تنظیم کی سربراہ  ایم زیڈ کنول کی میزبانی میں جگنو ماہانہ مشاعرہ بیاد راؤ قاسم علی شہزاد (جگنو) کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک، مال روڈ، لاہور میں کیاگیا۔ تقریب کی صدارت فی البدیہہ، پر گو،استادشاعرمحترم اقبال راہی نے کی۔جبکہ مہمانانِ خصوصی معروف صحافی،شاعر،فرزندِ یزدانی جالندھری محترم خالدیزدانی اور میانوالی  کے ادبی حلقوں کی پہچان ڈاکٹر آصف مغل تھے۔مہمانِ اعزاز میں نوجوان شاعر،سٹوڈنٹ(کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،لاہور) ڈاکٹر احمد طلال آصف تھے۔تقریب کا آغاززین علی ثاقیبی کی تلاوت اور ہدیہء نعت ِبحضور سرورِ کائنات،ختم المرتبت رسولِ مقبول ﷺسے ہوا۔
پروگرام کی نظامت  حسبِ دستور چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل، معروف شاعرہ ایم زیڈ کنول نے کی اورمیزبان کی حیثیت سے سب سے پہلے اپنا کلام نذرِ سامعین کر کے خوب داد سمیٹی۔ پھر باقاعدہ مشاعرہ کاآغاز ہوا۔ 
اقبال راہی، خالد یزدانی، ڈاکٹر آصف مغل، ڈاکٹر احمد طلال مغل،اعجاز اللہ ناز، محترمہ وکٹوریہ پیٹرک، افضل پارس، حکیم محمد سلیم ملک، شیراز انجم، ڈاکٹر دانش عزیز،ندیم شیخ،فراست بخاری،علی صدف،،رانا کامل، زین علی،امجد علی اور دیگرشعراء کرام نے انتہائی خوبصورت اورروح میں اتر جانے والا کلام پیش کر کے ان ساعتوں کو امر بنا دیا۔ تقریب میں شاعروں، ادیبوں، طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شمولیت فرمائی۔ جن میں مقصود چغتائی،ڈاکٹر عبدالستار چوہدری اور کونپل حنیف نمایاں تھے۔ 
جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام تقاریب میں جہاں نئے شعرا کو متعارف کرایا جاتا ہے۔وہیں پابندی ئ وقت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اس تقریب میں بھی اس روایت کو نبھایا گیا۔  ایم زیڈکنول نے معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ 

Post a Comment