اعجاز رضوی

گم ہوا راستہ گم ہوا
اس بھرے شہر میں
کون ہے جس سے پوچھیں کہ ہم کون ہیں
اور کہاں جا رہے تھے
کس سے پوچھیں کہ اب ہم کہاں ہیں
کون ہیں جو بتائے
کہ قدموں کے نیچے
ہری گھاس کی رہگزر کیسے چوری ہوئی
ہاتھ بھر فاصلے پر
درختوں کے سائے تھے۔۔سرسبز سائے
انہیں کس کی کالی نظر کھا گئی
کون ہے جو بتائے کہ ہم اجنبی ہیں
کہ اس شہر کے رہنے والے
کون ہے جو بتائے

Post a Comment