پنج ریڈیو (امریکہ) کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر گولڈن مائیک سیلیبریشن کا انعقاد  لاھور کےمقامی ہوٹل کیا گیا۔جس میں معروف شاعرہ، ادیبہ، صحافی اور سماجی شخصیت محترمہ رخسانہ نور کی یادوں کو امر بنانے کا اہتمام تھا۔ 
متعدد ادبی تنظیموں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس بھرپور تقریب میں شرکت کر کے اسے پذ یرائی بخشی۔ جن میں جگنو انٹرنیشنل، روش انٹرنیشنل، نقش ہاشمی فاؤنڈیشن، بزمِ فکروفن،سوچ، تفکر ادبی فورم نمایاں ہیں۔ 
سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔بیاد رخسانہ نور ایورڈز سے نوازا گیا۔
روش ادبی فورم کی طرف سے رخسانہ نور کے ڈیزائنڈ سوٹ تحائف کے طور پر دئیے گئے۔  م
ممتاز شاعراختر ہاشمی، خالد شریف، مظہر جعفری‘ شگفتہ‘ غزل ہاشمی‘توقیر احمد شریفی، حسین مجروح،ڈاکٹرثروت زہرا سنبل‘ فردوس نقوی،شفیق احمدخان‘  ممتاز‘ راشدلاہوری‘زاہد حسین، شہزاد فراموش‘ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق‘ شگفتہ‘ غزل ہاشمی‘توقیر احمد شریفی، ڈاکٹر زہرا سنبل‘ فردوس نقوی، مقصود چغتائی،مبشر سلیم، جمیل احمد،اویس ندیم، شہزادہ علی ذوالقرنین،انیس احمد،عمر ندیم، انمول گوہر، فاخرہ انجم،صفیہ  صابری،‘  غنا جعفری، نرمل شاہ‘ذرا عدیل کے علاوہ ریڈیو ٹی وی فنکاراور ملک کی اہم  ادبی اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ الماس شبی کی بہن بھابی اور بھتیجے نے بھی خصوصی طور پر شمولیت فرمائی۔
ایم زیڈ کنول‘ مقصود چغتائی‘ فردوس نقوی اور دیگر مداحوں نے ممتاز براڈ کاسٹر الماس شبی کو پھولوں کے تحائف پیش 

کئے۔ 
آخر میں حافظ عرفان(سعودی عرب) نے مرحومہ رخسانہ نور کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Post a Comment