انور زاہدی
رات میں جب دیا جلا دیکھو
عشق کا باب اک کھلا دیکھو
رات آئی ہے سو گئے سب گھر
ایک کھڑکی کا در کھلا دیکھو
نیم شب شہر میں صدا گونجی
خواب میں شہر کو بسا دیکھو
ہو گیا شہر بھر میں سناٹا 
لعل کس گھر کا کھو گیا دیکھو
آسماں پہ ستارے جلتے ہیں
کوئی شاید بھٹک گیا دیکھو
کون جانے وہ آ ہی جائے آج
کھڑکیوں میں دیئے سجا دیکھو
انور زاہدی

Post a Comment