(جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام نواسہِ رسولﷺ  امام عالی مقام ؑ شہیدِ کربلا سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے محفلِ مسالمہ انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ 
پہلی نشست میں جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی ڈاکٹر فہیم کاظمی(پی ایچ ڈی، اقبالیات۔ اُچ شریف، ضلع بہاولپور) کی شہرہ آفاق کتاب''سلطان الہند'' کے تیسرے ایڈیشن کی تقریبِ تقسیم و تعارف کا اہتمام کیا گیا۔
جبکہ دوسری نشست میں محفل مسالمہ کا انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا۔دونوں نشستوں کی صدارت قائم نقوی نے کی۔ 
مہمانِ خصوصی شفیق سلیمی جبکہ مہمانِ اعزاز جمیل ناز(منڈی بہاؤالدین)اورمظہر جعفری تھے۔ نقابت چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل، ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔ 
تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعاد ت بابر ہاشمی کو حا صل ہوئی۔ بعد ازاں صائمہ اشرف نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مقصود چغتائی نے  تعارفی کلمات ادا کئے۔اختر ہاشمی،اخلاق عاطف (سرگودھا)،فضل گیلانی، شگفتہ غزل ہاشمی، بابر ہاشمی،افضل پارس، ڈاکٹر دانش عزیز،علی صدف، خالد نصر، ڈاکٹر ایم ابرار،حسنین محسن، سمیرا عابد اور دیگر نے امام مظلوم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت نذرانہئ عقیدت پیش کیا۔ مہمانانِ گرامی نے جگنو انٹر نیشنل کی فروغ، ادب کے ضمن میں کاوشوں کو سراہا۔ اس ضمن میں ایم زیڈ کنول (چیف ایگزیکٹو، جگنو انٹرنیشنل) کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ تقریب میں تسنیم کوثر،کنول شہزادی، میثم عباس، اسلم جاوید ہاشمی اور ایم الطاف شا کے علاوہ شاعروں، ادیبوں، ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ایم زیڈ کنول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں پُر تکلف تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Post a Comment