عید قرباں جذبہِ ایثار کا اظہار ہے
یہ اطاعت کا خلیل اللہ کی معیار ہے
ہے یہ تسلیم و رضا کی ایک لافانی مثال
جان دینے کے لئے فرزند بھی تیار ہے
باپ کا حسنِ عمل بیٹے کا ذوقِ اتباع
اِس مثالی داستاں کا مرکزی کردار ہے
خانہئ کعبہ جہاں ہے اہلِ ایماں کا ہجوم
وہ مقدس سرزمیں اک مطلعِ انوار ہے
حجِ بیت اللہ کی جس کو سعادت ہے نصیب
فضلِ حق سے اُس کی راہِ مغفرت ہموار ہے
ہے یہ تاریخی حقیقت زیبِ تاریخ جہاں 
آگ بھی معمارِ کعبہ کے لئے گُلزار ہے
روح پرور ہیں سبھی ارکان برقیؔ اعظمی
اس حقیقت سے بھلا کس شخص کو انکار ہے

1 تبصرے

  1. ہے یہ ادبستان کا عمدہ بلاگ
    کرتا ہے جو خدمتِ شعر و ادب

    صرف میں ہی اس کا گرویدہ نہیں
    معترف ہیں اس کے میرے ساتھ سب
    احمد علی برقی اعظمی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں