اسلام کی عظمت کا نشاں ہے قرآن
عرفان  کی اک جوئے رواں ہے قرآن
آیا ہے جو سب توڑ کے باطل کے طلسم
توحید کی وہ روحِ رواں ہے قرآن
ہے عدل و مساوات پہ مبنی جو نطام
اس نظم کا پیغام رساں ہے قرآن
مشرک کے لئے ہے یہ ہدایت کا پیام
مومن کے لئے تاب و تواں ہے قرآن
سرچشمۂ ایمان و یقیں ہے یہ کتاب
اک گنجِ نہاں اور عیا ہے قرآن
سائنس کی تائید ہے اس کو حاصل
فیضان خدا کا ہے جہاں ہے قرآن
اسرار ازل کا ہے یہ مظہر برقی
قاری کے لئے فیض رساں ہے قرآن
 
احمد علی برقی اعظمیٰ

1 تبصرے

  1. اس نوازش کے لئے میں آپ کا ممنون ہوں
    دے جزائے خیر اس کی آپ کو پروردگار
    سپاسگذار
    برقی اعظمی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں