عالمی سطح پر جانے پہچانے جانے والے شاعر مظہر ترمذی کے پانچویں پنجابی شعری مجموعے،، ادھ ،، کی تقریبِ رونمائی اسلام آباد میں اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام پنجابی ادبی پرچار اور پہلا پیر تے پراگا نے کیا تھا۔اس تقریب کی صدارت نامور ادیب اور نقاد یوسف حسن نے کی جبکہ میر تنہا یوسفی مہمانِ خصوصی تھے،جبکہمہمانِ اعزاز کی کرسی پراحمد سلیم پوری براجمان تھے۔جناب صفدر حسین وامق، جناب اکمل شہزاد گھمن اور پروفیسر سعیداحمدہوری مقالے پڑھنے والوں میں شامل تھے۔نیہا صابر،صائمہ بتول اورصابر گل نے مظہر ترمذی کا کلام تحت اللفظ میں پڑھا۔صاحبِ شام کا عالمی شہرت یافتہ مشہور گیت ،،عمراں لنگھیاں پباں بھار،،اظہر ضیا نے ساز و آواز کے ساتھ سامعین کی نظر کیا۔تقریب کی نظامت پنجابی تنظیم ،،پراگا،، کےطارق بھٹی نے کی۔

Post a Comment