سید انور جاوید ہاشمی بزمِ فیضاں، رضا میں ہدیہِ نعت پیش کرتے ہوئے
انجمن ترقی ء اردو پاکستان کراچی کے شریک معتمد ڈاکٹرجاوید منظر کی صدارت میں بزم ِ فیضان ِ رضا کا طرحی نعتیہ مشاعرہ پروفیسرعبدالصمدنورسہارن پوری کی قیام گاہ پر ہو جس کے مہمان خصوصی آصف رضا رضوی اور مہمان اعزازی جمال احمد جمال تھے۔ سید انورجاویدہاشمی،سیداخترعلی انجم،نعیم انصاری،خمار زیدی،شارق رشید،علمداراسلم،آسی سلطانی ،عبدالصمد نور سہارن پوری،عارف زیبائی،مہتاب عالم مہتاب،زاہد علی سیّد،اخلاق درپن مراد آبادی اور ناظم محفل عدنان عکس نے طرحی نعتیں پیش کیں۔ ڈاکٹر جاوید منظر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ۱۹ موجود شعراء اور قمروارثی کی بھیجی ہوئی طرحی نعت سن کر خوشی ہوئی اس قسم کی نعت و حمد اور مناقب کی محفلوں کو انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ پھر وہی ہوگا جو تین روز قبل پشاور میں ہوا۔ ہم لوگ اسوہ ء حسنہ سیرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ہی صراط مستقیم پر گام زن رہ سکتے ہیں اللہ تعالی ِ نے بھی نعت کہی ،حسان بن ثابت اور سعدی و جامی ہی نہیں چودہ سو سال سے تواتر سے وجہ تخلیق کائنات کی توصیف و ثناء کی جارہی ہے اس کے باوجود آج یہاں کتنا اچھا کلام پیش کیا گیا پھر بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ کچھ کہا ہی نہیں گیا۔

Post a Comment