شارجہ میں مقیم خوبصورت لہجے کی شاعرہ ڈاکٹر ثروت
زہرہ اور سندهی ادب سے تعلق رکهنے والے معروف لکهاری پیر محمد کیلاش کے رہائش گاہ پر پاکستان سے آئے ہوئے معروف شاعر عباس تابش ،شفیق سلیمی اور انڈیا سے تشریف لائے ہوئے معرف شاعر محشر آفریدی کے ساتهہ ایک شام منائی گئی۔
 اس تقریب  میں امارات سے تعلق رکهنے والے معروف شعراء جناب ظہور اسلام جاوید. ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی.مقصود احمد تبسم.سرفرار علی نعیمی .ڈاکٹر ثروت 
زہرا.سلمان جازب .تابش زیدی. علی زیرک. آصف رشید اسجد اور بہت سے دوستوں نے شرکت کی ۔
۔محفل کے اختتام پر پاکستان سے آئے ہوئے گلوکار ظہیر صاحب نے عباس تابش کی غزل .دشت میں پیاس بجهاتے ہوئے مر جاتے ہیں سنا کے داد وصول کی بعد ازاںموجود تمام شعراء نے عمده کلام سنا کے شام کو یاد گار بنا دیا۔

Post a Comment