حلقہ اربابِ ذوق اسلام آباد کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس  رائٹررز ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت محمد حمید شاہد نے کی ۔اجلاس میں فرحین چودھری نے اپنا افسانہ "نقب زن"  جبکہ شہزاد نیئر نے اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کی۔ تمام احباب نے دونوں تخلیقات پر سیرحاصل گفتگو کی۔ صاحبِ صدارت نے صدارتی خطبے میں افسانے کے حوالے سے کہا کے افسانے کی زبان سنوار کے لکھنے کی کوشش کی گئی ہے، جنسی موضوع پر جب بھی لکھا جائے گا وہ اسی طرح ہوگا مگر اس افسانے کو جو تکنیک چاہے تھی وہ نہیں برتی گئی تاہم راوی اگر کہانی کا کردار ہوتا تو یہ کہانی پھرکچھ اور ہوتی اور زیادہ اُبھر کے سامنے آتی۔ 

غزل پرمجموعی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کے شہزاد نیئر بہت سنبھل کے شعر کہتے ہیں اور اُن کی اس غزل کو بھی کامیاب غزل قرار دیا گیا۔ 
اس کے بعد کراچی سے آئے ہوئے مہمان شاعرعلی ساحل نے اپنی نثری نظمیں جبکہ گجرات سے آئے ہوئے ملک عثمان اعوان نے انپی غزل احباب کی نذرکی ۔اجلاس میں محمدحمیدشاھد، فرحین چودھری،کرنل شرافت علی،
جواد حیس بشیر، محمد عثمان عالم، ملک عثمان اعوان ، علی ساحل، شاہنواز جنجوعہ، طاہر شہزاد، خرم الحسن، ذاکر رحمٰن، علی اکبر ناطق، پر تیا سیمیں،اکمل بٹ، ایم-مسعود اقبال ھاشمی، احمد لطیف، ڈاکٹر عبدالروف، سرمد سروش، شہزاد نیئر، آصف حسین شاہ، منظور علوی، اکرام الحق، سید مظہر مسعود اور جوادگل نے شرکت کی۔

Post a Comment