ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ، دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان سے شائع ہو گیا ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے
اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV


ہفتہ، 24 مئی، 2014

اے مِرے خواب! کہاں جائے گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر
کون سی آنکھ ٹھکانہ ہے تِرا 
کون سی نیند بہانہ ہے تِرا 
کون سے دل میں اترنا ہے تجھے 
کون سا زخم نشانہ ہے تِرا 
کون سا جسم تِرا مرقد ہے 
کون سا لمس خزانہ ہے تِرا 
خواہشِ مرگ کے سناٹے میں 
کون سا اسم ترانہ ہے تِرا 
کس مداوے کی ہے ارداس تجھے 
کون سا روگ پرانا ہے تِرا 
کون سی سطر کہانی ہے تِری 
کون سا باب فسانہ ہے تِرا 
کون سی صبح تِری منطق ہے 
کون سا علم شبانہ ہے تِرا 
کون سی نسل تجھے دیکھے گی 
کون سا عہد زمانہ ہے تِرا ؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں