.....تو موڑ کاٹتے ہوئے ندی میں.....
حادثے کے زخمیوں .....
دکان میں رکھا گیا تھا....پھٹ گیا....
ہلاکتوں میں....خون کی اپیل ہے
 نمک حسبِ ضرورت ہو
پکائیں..... چھ منٹ کے بعد
موتی چھوٹے چھوٹے ہیں
کڑھائی میں.....نیا فیشن۔۔۔۔
نئے البم میں گیتوں کو..... نئے انداز میں
یہ سب معاشرتی برائیاں ہیں
دعا ہے دین کو سمجھیں۔۔۔
جہازوں نے مسلسل آٹھ گھنٹوں تک۔
۔گھروں میں آگ لگنے سے....
...کئی بچوں کو اغوا کر لیا..۔
۔گردے چرانے میں مسیحا بھی....۔....
۔ملوث لوگ...۔.....
 ۔اک لیموں کے رس.....۔چہرے کو دھو لیں....
چار گھنٹے ہی میں بس رنگت نکھر آئے
ہڑپا کے۔....۔بڑی ترتیب سے گلیاں
مکانوں کو۔.....الگ گودام
لمبی سانس لیں۔۔...۔گردن
کمر کی سیدھ میں لائیں۔
۔۔بڑا ریلا۔۔......
مکاں خالی کرائے جا۔۔۔۔
 وطن کی سیاسی فضا میں۔۔۔۔
۔ وڈیرےکرپشن۔۔۔۔۔۔ تسلسل۔۔۔۔...
۔میں ایکٹنگ کے شعبے میں اک جوش سے
یہ ارادہ۔۔.....۔ خدا کے کرم سے۔۔....۔خریدیں۔....۔۔
زیادہ منٹ بات۔۔۔۔بہتر کنکشن کہاں۔۔
بال سلکی.....۔ چمکتے ہوئے دانت .....گورا کرے۔۔
۔اتنی آسان قسطیں کہاں۔۔۔....
 عکس و آواز کا ایک جنگل ہے
جس میں مسلسل بھٹکتی رہیں
چار بٹنوں پہ دو انگلیاں
آنکھ ٹکتی نہیں
دل ٹھہرتا نہیں
وقت رکتا نہیں


Post a Comment