معروف شاعرہ ایم زیڈ کنول کے اعزاز میں شاندار تقریب اعتراف اور مشاعرہ دی ایجو کیٹرز سکول زکریا کیمپس میا نو الی کے وسیع و عریض لان میں کیا گیا ۔ تمثیل رائیٹرز فورم اور سہ ماہی۔تمام۔ کا تعاون بھی اس تقریب کے انعقاد میں شا مل رہا ۔ تقریب کی صدارت نامور شاعر جناب خرم خلیق نے کہ جو اسلام آ باد سے خصو صی دعوت پر تشریف لا ئے ۔ تقریب کا با قاعدہ آ غاز عمران حفیظ کی تلا وت کلام پاک سے ہوا۔ ابتدائی کلمات لبنی مہر نے ادا کئے ۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض معروف کالم نگار اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک انوار حسین حقی نے سر انجام دیے ۔ تقریب میں میانوالی اور اس کے گردو نواح سے تشریف لانے والے اہل علم و ادب اوراہل ذوق خواتین و حضرات نے نہایت جوش و خروش سے شرکت فرما ئی ۔ تقریب کے پہلے حصے میں معروف شاعرہ ، مدیرہ، مقررہ، ایم زیڈ کنول کی ادبی خدمات نا قابل فراموش اور اردو کے فروغ میں گران قدر حصہ ہیں ۔ وہ شریف اکیڈمی کے تحت نکلنے والے ادبی مجلے \” سہ ماہی احساس \” کی اڈیٹر ہیں ۔ اور اس کے زریعے دنیا بھر میں پھیلے ہو ئے ادیب اور شا عروں کو ایک لڑی میں پرونے میں کو شاں ہیں۔ ایم زیڈ کنول کو اردو دنیا سے وابستہ کئی اداروں اور تنظیموں نے ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کئی ایوارڈ سے نوازا۔امسال انہیں عالمی علمی ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے ’’اردو ادب کے گوہرِ انمول ‘‘کے خطاب سےنوازاگیا۔
مشاعرے کا آغاز نواجوان شاعر نور تری خیلوی کے کلام سے ہوا۔ دیگر شعراء میں اکرم زاہد، شفیق ناصر، عمران حفیظ ، ضیا ء اللہ قریشی، میاں ظہیر شاہ، علی عرفان ، زیشان حیدر، جاوید فیروز ، میاں آفتاب احمد، محمد محمود احمد، علی اعظم بخاری، مظہر نیازی ، ڈاکٹر آصف مغل، محترمہ شاہدہ نیازی، 
۔وفیہ بانو، ڈاکٹر لبنی اور ڈاکٹر عالیہ قیصر ، راحیلہ جبیں، مہمان شاعرہ ایم زیڈ کنول اور صدر محفل خرم خلیق نے نے عمدہ کلام سامعین کی نذر کیا ۔

Post a Comment