پاکستان ایسو سی ایشن دبئی نے اردو منزل کے تعاون سے ممتاز شاعر مظفر حنفی کے ساتھ ایک شام انعقاد کیا جس کی صدارت ممتاز شاعر سرشار صدیقی نے کی ۔ مہمانِ خصوصی اردو منزل کی چیف ایڈیٹر صبیحہ صبا تھیں اور مہمانِ اعزازی ڈاکٹر عاصم واسطی اور ڈاکٹر ثروت زہرا تھیں ۔ صدرِ محفل سرشارصدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ امارات کی زمین مشاعروں کے لئے بہت زرخیز ثابت ہوئی ۔ انہوں نے ماضی کے تمام آرگنائزرز کا ذکر کیا اور کہاکہ مشاعروں اور دیگر ادبی تقریبات کے انعقاد میں صبیحہ صبا اور صغیر احمد جعفری کا نام بھی نمایاں ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور اردو منزل مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ تقریب کا آغازصغیر احمد جعفری نے کیا اور پروگرام کی نظامت عبدللہ ادنان کے حصے میں آئی ۔ شعراء کرام کے نام حسبِ ذیل ہیں : سرشار صدیقی ، مظفر حنفی ، صبیحہ صبا ، ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی ، ڈاکٹر ثروت زہرا ، سحرتاب رومانی ، طیب رضا ، حفیظ عامر اور رام سرسوت تھے ۔ آخر میں طارق رحمان نے شکریہ ادا کیا

Post a Comment