ماہنامہ دنیائے ادب اور اسپیشل ایونٹس کمیٹی ، آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام

لیاقت علی عاصم صدرِ مشاعرہ

صبیحہ صبا اور صغیر جعفری مہمانان خصوصی

سہیل احمد اور اوجِ کمال منتظمین جبکہ سلیمان صدیقی نے نظامت کی

کراچی میں آرٹس کونسل اور ماہنامہ دنیائے ادب کے زیر اہتمام معروف شاعر عزم بہزاد کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جس کے روح رواں پروفیسر اوج کمال اور اسپیشل ایونٹس کمیٹی آرٹس کونسل کراچی کے چیرمین سہیل احمد تھے۔عزم بہزاد کی یاد میں دنیابھر میں تعزیتی اجلاس اور مشاعروں کا اہتمام کیا جا رہاہے۔اردومنزل نے بھی شارجہ میں تمام اہل قلم کو ایک جگہ جمع کیا۔یو اے ای میں موجود تمام احباب نے دعائے مغفرت کی اورعزم بہزاد کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔اس سلسلےمیںاردو منزل کے روح رواں صبیحہ صبا اور صغیر جعفری پیش پیش رہے۔ کراچی کا مشاعرہ ذرا مختلف نوعیت کا تھا۔پروفیسراوج کمال نے بے شمار نئے شعرا ء کو مشاعرے میں شامل کیا۔مشاعرے کا سب سے اہم حصّہ آخری تھا جس میں عزم بہزاد کے قریبی دوست شعراء نے کلام اور آنسوؤں کا نذرانہ پیش کیا۔مشاعرے میں لیاقت علی عاصم ، صبیحہ صبا، صغیر احمد جعفری، سرور جاوید ، عذرا ، فرح اقبال ، عقیل عباس جعفری ، راشد نور ، ذکی عثمانی ، خالد معین ، سعید آغا ، رخسانہ صبا ، سلیم ناز ، جازب ضیائی ، چمن زیدی ، انور جاوید ہاشمی ، فاضل جمیلی ، فہیم شہناز کاظمی ، پروین حیدر ، عنبرین حسیب عنبر ، خالدہ ، حجاب عباسی ، سردار ہاشمی ، ثمینہ یاسمین ، عظیم حیدر ، سیما غزل ، کاشف علی ، شوکت علی ، آئرن پروین ، سلیمان نوید ، صاحبزادہ عتیق الرحمان ، قیصر منور ، م م مغل ، کامی شاہ ، عمران شمشاد ، گل افشاں ، علی زبیر ،سید رضا اختر ، ظہیر ، کاشی چوہان،ناھید عزم،ھدایت ساحر،دلاور عباس،نعیم صبیح،عمیر علی انجم،ماہ رخ کے علاوہ علی بابا نے شرکت کی۔شرکا نے اپنے کلام اور گفتگو میں عزم بہزاد کو عظیم شاعر قرار دیا اور کہا کہ وہ اردو ادب میں ایک خلا چھوڑ گئے ہیں جو مدتوں پر نا ہو سکے گا۔،

۔


2 تبصرے

  1. Noha garaan e yaar mei yaaro mera naam bhi likh dena...Liaquat Ali Asim,Syed Anwer Jawaid Hashmi 1980 ki dahai se AZM Behzad k shareek e sukhan,nashistouN aur beiroun e mulk mushaieroun mei shreek rehnay waly rafeeq heyn

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں