کراچی کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات سے أئی ہوئی اردو منزل کی مدیر اعلی معروف شاعرہ صبیحہ صبا کےاعزاز میں ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا۔ممتاز ادیب شکیل عادل زادہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ معروف ادیب انیق احمد نے عمدہ نظامت کی۔شاہنواز حسن نے کراچی کلب کے زیر اہتمام ہونے والے پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔تلاوت کے بعد صغیر احمد جعفری نے نعت پیش کی اورافسانہ نگار ارشد رضوی نے افسانہ پیش کیا۔بعدازاں ممتاز شاعرہ صبیحہ صبا سے شاعری سنی گئی ۔ گلو کارہ سمیرا نے ترنم سے صبیحہ صبا کا کلام پیش کیا۔صبیحہ صبا ،ارشد رضوی اور شکیل عادل ذادہ کو تحائف
اورگل دستے پیش کیےگئے ۔شرکاء نے پروگرام کو بے حد سراہا ۔


Post a Comment